لاہور: (دنیا نیوز) قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر انمول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے سخت سیکیورٹی میں انمول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کو انمول ہسپتال میں پٹ سکین کے لیے منتقل کیا گیا۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں سپیشل میڈیکل بورڈ علاج کر رہا ہے۔