حیدرآباد جلسے میں سندھ کے لوگ آج نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں: وزیر اطلاعات سندھ

حیدرآباد جلسے میں سندھ کے لوگ آج نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں: وزیر اطلاعات سندھ

وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا آج حیدرآباد میں ہونے والا جلسہ کٹھ پتلیوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ مہنگائی کی ماری عوام حکمرانوں کیخلاف آج نفرت کا اظہارکریں گے، خان صاحب نے نہ پچاس لاکھ گھردیئے نہ ایک کروڑ نوکریاں دیں۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے، کبھی اپنے حصے کے جائز پیسے نہیں دیئے جاتے تو کبھی آرڈیننس کے ذریعے جزیرے ہتھیالئے جاتے ہیں۔