وفاقی کابینہ کا اجلاس، حکومت مخالف تحریک اور لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت

وفاقی کابینہ کا اجلاس، حکومت مخالف تحریک اور لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں نئے چیئرمین اوگرا کی سمری میں پیش ہوگی، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ٹاسک فورس کے چیئرمین کابینہ کو بریفنگ دینگے۔ پبلک سیکٹر اداروں کے خالی سربراہوں اور سی ای اوز کی پوسٹوں پر بریفنگ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

وزارت مواصلات کی جانب سے میٹرو بس منصوبے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے باہمی قانونی امداد کی درخواستوں کے معاملے پر غور ہوگا۔ کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے 2 فروری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔