کورونا مزید 57 افراد کی جان لے گیا، 24 گھنٹے کے دوران 1502 نئے مریض

کورونا مزید 57 افراد کی جان لے گیا، 24 گھنٹے کے دوران 1502 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار 391، سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 296، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 972، بلوچستان میں 18 ہزار 898، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 923، اسلام آباد میں 42 ہزار 279 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 334 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 83 لاکھ 25 ہزار 543 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 452 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 16 ہزار 683 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 57 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 185 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 982، سندھ میں 4 ہزار 171، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 976، اسلام آباد میں 481، بلوچستان میں 197، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 276 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔