کراچی/ کوئٹہ: (دنیا نیوز) سندھ کے دو اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری ذرائع کے مطابق پی ایس 88 میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹروں کی گنتی جاری ہے۔ غیر حتمی نتائج کے تحت اکثر پولنگ سٹیشنز پر پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔
پی بی 20 پشین کے 15 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آغا عزیز اللہ 1796 ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار عصمت اللہ خان ترین 1083 ووٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔
سانگھڑ کے حلقہ پی ایس 43 کے 19 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جام شبیر علی 9515 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار مشتاق جونیجو 986 ووٹ کے پیچھے