کورونا سے مزید 56 افراد کی زندگی کے چراغ گل، 1165 نئے مریض

کورونا سے مزید 56 افراد کی زندگی کے چراغ گل، 1165 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 65 ہزار 200، سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 286، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 123، بلوچستان میں 18 ہزار 954، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 943، اسلام آباد میں 42 ہزار 921 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 562 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 85 لاکھ 31 ہزار 218 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 196 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 28 ہزار 545 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 662 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 56 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 436 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 114، سندھ میں 4 ہزار 244، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 7، اسلام آباد میں 486، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 284 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔