'الیکشن کمیشن میں ڈسکہ انتخابات کی تحقیقات جاری، منگل تک حقائق سامنے آجائیں گے'

'الیکشن کمیشن میں ڈسکہ انتخابات کی تحقیقات جاری، منگل تک حقائق سامنے آجائیں گے'

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ماضی کے جھوٹ اور گمراہ کن بیانات کا کوئی ثانی نہیں ہے، ن لیگ ماضی میں انتخابات جیتنے کیلئے دھونس، پیسہ، دھمکیوں سمیت ہر حربہ استعمال کرتی رہی ہے، اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ جو الیکشن وہ جیتیں وہ ٹھیک اور جو ہاریں وہ دھاندلی ہے، اگر دھاندلی ہوتی تو تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں میں کامیاب ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈسکہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کر رہا ہے، منگل تک حقائق سامنے آ جائیں گے، الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرے گا، اسے قبول کریں گے۔