سینیٹ الیکشن میں نااہلی: پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج

سینیٹ الیکشن میں نااہلی: پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج

پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو نے درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق کو نظر انداز کیا، ٹیکنو کریٹ کی تشریح پر پورا اترتا ہوں، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی نے درخواست میں کہا کہ سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ ریٹرنگ افسر نے روف صدیقی کے ٹیکنو کریٹ پر کاغذات مسترد کر دیئے تھے۔ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔