کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کینٹ سٹیشن اور ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز نظرانداز، نمائشی انتظامی اقدامات اور روک ٹوک نہ ہونے کے باعث شہریوں سمیت سرکاری عملہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
سماجی فاصلہ اور نہ ہی ماسک کی پابندی، کراچی کینٹ سٹیشن پر کورونا ایس او پیز نمائشی اقدامات تک محدود ہوگئی، ریلوے سیٹیشن آنے والے مسافروں اور شہریوں سمیت سرکاری عملہ تک ماسک پہنے کی پابندی خاطر میں نہیں لا رہے، سماجی فاصلے کی ہدایت بھی یکسر نظر انداز کردی گئی۔
ریلوئے سٹیشن پر انٹری گیٹ سے ٹکٹ کاونٹر اور ٹکٹ چیکنگ پوائنٹ سے ٹرینوں تک کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی عام نظر آتی ہے۔ ڈیوٹی پر تعینات عملہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
ریلوے سٹیشن کے پر ہجوم مقام اور ٹرینوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر احتیاطی اقدامات اختیار کرنے والے افراد تشویش کا شکار ہیں، انتظامیہ سے موثر اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔