اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن این اے 45 ضمنی انتخاب سے متعلق کیس کی ابتدائی سماعت 2 مارچ کو کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) امیدوار ملک جمیل خان کی درخواست پر کیس سماعت کے لیے مقرر کیا۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم سے پی ٹی آئی امیدوار فخر زماں کامیاب ہوئے تھے۔