کورونا نے مزید 64 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 1519 نئے مریض

کورونا نے مزید 64 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 1519 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 519 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 74 ہزار 191، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 904، خیبر پختونخوا میں 73 ہزار 7، بلوچستان میں 19 ہزار 84، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957، اسلام آباد میں 44 ہزار 921 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 371 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 90 لاکھ 97 ہزار 413 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 473 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 55 ہزار 242 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 559 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 64 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 76 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 480، سندھ میں 4 ہزار 388، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 96، اسلام آباد میں 503، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 307 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔