مقبوضہ کشمیر: میر واعظ عمر فاروق پھر نظر بند، پاکستان زندہ باد کے نعرے

مقبوضہ کشمیر: میر واعظ عمر فاروق پھر نظر بند، پاکستان زندہ باد کے نعرے

سری نگر کی جامع مسجد کے قریب نماز ِ جمعہ کے بعد ہونے والے پر امن مظاہرے پر بھارتی فوج نے طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا۔ قابض فوج کی بربریت سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو پھر گھر میں نظر بند کر دیا، انہیں جامع مسجد جانے اور نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔