اسلام آباد: (دنیا نیوز) فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، ہم جمہوریت کے تسلسل کیلئے آپ کے ساتھ ہیں۔
جی ڈے اے رہنما فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، تمام اتحادی جماعتوں نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا، اتحادی جماعتیں کسی بھی حکومت کی بہت بڑی طاقت ہوتی ہیں، اپوزیشن میں 2 بڑی سیاسی جماعتیں بیٹھی ہیں، 1995 سے پارلیمنٹ کا حصہ رہی اور بہت سارے اتار چڑھاؤ دیکھے۔