چاہتے ہیں چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کریں: بلاول

Published On 08 March,2021 07:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چاہتے ہیں چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں سینیٹ انتخابات کا معاملہ ایجنڈے میں سرفہرست رکھنے پر زور دیا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ کامیابی کے سو باپ اور ناکامی یتیم ہوتی ہے، اس کامیابی پر آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم ضمنی انتخاب، سینیٹ الیکشن کابائیکاٹ کرتے تو سوچیں کہاں کھڑے ہوتے، ہمیں سینیٹ میں عددی برتری ثابت کرنےکاچیلنج دیاگیااورہم اس میں سرخروہوئے۔

بلاول نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو یوسف رضا گیلانی کی جیت سے امید ملی، ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کریں۔
 

Advertisement