اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی )کاکورونا کیسز میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے بدھ 9مارچ کے اجلاس میں سکولوں کو کھولنے کے طریقوں پر نظر ثانی کرے گا۔
این سی او سی کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے اپریل کے دوسرے ہفتے نظرثانی کی جائیگی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اورنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال اور اس سے متعلق اقدامات ،ویکسی نیشن پر پیشرفت ،اور قومی ویکسین کی حکمت عملی بارے غور کیا گیا جس میں صوبائی نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔
این سی او سی میں ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز کا جائزہ لیا گیا ۔ فورم نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گراس روٹ کی سطح پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی او سی (کل)بدھ 9مارچ کے اجلاس میں سکولوں کو کھولنے کے طریقوں پر نظر ثانی کرے گا۔
این سی او سی اجلاس میں سینماؤں، شادی ہالوں میں تقریبات اور ریسٹورنٹس کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو واپس لینے پر غور کیا گیا۔ سینما گھروں، ہالز کے اندر شادی کی تقریبات اور ریسٹورنٹ کو کھولے جانے کے 15 مارچ سے امکانات تھے۔