پی ڈی ایم کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے جے یو آئی کا متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ

پی ڈی ایم کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے جے یو آئی کا متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں طاہر بزنجو، راجہ پرویز اشرف، حافظ عبدالکریم، میاں افتخار، جہانزیب جمالدینی و دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے نام پر حتمی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست پر جمعیت علمائے اسلام جب کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے مسلم لیگ (ن) سے امیدوار لانے پر اتفاق کیا، دونوں عہدوں کے لئے ناموں کا حتمی اعلان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔