کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 46 افراد جاں بحق، 2338 نئے مریض

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 46 افراد جاں بحق، 2338 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 83 ہزار 815، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 959، خیبر پختونخوا میں 75 ہزار 357، بلوچستان میں 19 ہزار 188، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960، اسلام آباد میں 47 ہزار 365 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 892 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 94 لاکھ 45 ہزار 138 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 499 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 69 ہزار 296 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 720 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 476 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 732، سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 147، اسلام آباد میں 522، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 317 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔