وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ جب مثبت آیا تو انکی ویکسینیشن مکمل نہیں ہوئی تھی: وزارت صحت

وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ جب مثبت آیا تو انکی ویکسینیشن مکمل نہیں ہوئی تھی: وزارت صحت

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں وزارت صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ جب مثبت آیا تو اس وقت انکی ویکسینیشن مکمل نہیں ہوئی تھی۔ انہیں ویکسین کا پہلا ٹیکا لگے صرف 2 دن ہوئے ہیں، جو کسی بھی ویکسین کے کارآمد ہونے کے لیے بہت کم وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی باڈیز ویکسین کا دوسرا ٹیکا لگنے کے دو سے تین ہفتوں کے بعد بننا شروع ہوتی ہیں۔