بلاول اور احسن اقبال کا وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

بلاول اور احسن اقبال کا وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیراعظم عمران خان کے کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بھی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دعا ہےعمران خان جلدکورونا سے صحت یاب ہوں۔ ہمیں بطور لیڈر احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہیے اور ماسک پہننا چاہیے۔