تازہ ترین
  • بریکنگ :- اتوارکو پشاور میں پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس بلایا ہے ، عمران خان
  • بریکنگ :- پرسوں تاریخ مل جائے گی تاکہ سب جانے کی تیاری کرلیں،عمران خان
  • بریکنگ :- پرسوں تاریخ دوں گا کہ مارچ کب کرنا ہے،عمران خان
  • بریکنگ :- 25سے29 مئی کےدرمیان لانگ مارچ کا فیصلہ کروں گا،عمران خان
  • بریکنگ :- اسلام آباد مارچ میں ہمارا ایک ہی مطالبہ ہوگا،عمران خان
  • بریکنگ :- اسمبلی کب تحلیل اور الیکشن کب ہوں گے؟صرف یہی مطالبہ ہوگا،عمران خان

یوم پاکستان کے موقع پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے مبارکباد کا پیغام

Published On 22 March,2021 06:06 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے یوم پاکستان کے موقع پر دلی مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس اہم تاریخی دن کے موقع پر پاکستان اور اس کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعاگو ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی شاہ اور ولی عہد کا عمران خان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں شخصیات نے اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی مستقل صحت تندرستی اور کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق خادم الحرمین الشریفن اور ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام کیبل کے ذریعے بھجوایا گیا۔