پنجاب بھر میں کورونا وائرس ویکسینیشن سینٹرز 23 مارچ کو بند رہیں گے

پنجاب بھر میں کورونا وائرس ویکسینیشن سینٹرز 23 مارچ کو بند رہیں گے

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کے بعد 24 مارچ سے بروز بدھ سے ہفتہ تک ویکسی نیشن سینٹرز مسلسل کھلے رہیں گے۔

ویکسی نیشن کے لیے آنے والے افراد کی راہ نمائی کے لیے ہیلپ لائن 1033 پر سٹاف موجود ہو گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن احتیاط کریں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا کورونا وائرس سے بچاؤ کی بہترین ویکسین ہے۔