کورونا کی تیسری لہر مزید 63 جانیں لے گئی، 4368 نئے مریض رجسٹرڈ

Published On 26 March,2021 08:10 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 91 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 368 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 7 ہزار 765، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 62، خیبر پختونخوا میں 82 ہزار 677، بلوچستان میں 19 ہزار 427، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 983، اسلام آباد میں 54 ہزار 347 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 95 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 99 لاکھ 76 ہزار 791 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 418 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 91 ہزار 145 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 758 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 63 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 91 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 142، سندھ میں 4 ہزار 486، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 260، اسلام آباد میں 555، بلوچستان میں 205، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 340 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

Advertisement