سابق صدر آصف زرداری نے عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی

سابق صدر آصف زرداری نے عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی

آصفہ بھٹو زرداری کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ مجھے اپنے والد کو عالمی وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگتے دیکھ کر بہت سکون ملا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے والدین اور پیاروں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔ یہ ویکسین محفوظ اور کارآمد ہے۔ یہ بات آگے پھیلائیں۔