پی ڈی ایم قائم ہے اور رہے گی، نیب اپوزیشن کو دبانے کیلئے بنی تھی: شاہد خاقان عباسی

پی ڈی ایم قائم ہے اور رہے گی، نیب اپوزیشن کو دبانے کیلئے بنی تھی: شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی نظام کو دباؤ میں لایا جا رہا ہے، نیب کے اقدامات ملکی مفاد میں نہیں، براڈ شیٹ سکینڈل کی فائلیں غائب ہو رہی ہیں، کیمرے لگا کر عدالتی کارروائی عوام کو کیوں نہیں دکھاتے ؟ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہوا، ہم خیرات لے کر کورونا کا مقابلہ کر رہے ہیں، کسی بھی ملک میں کورونا ویکسین بیچنے کی اجازت نہیں، حکومت نے خود ویکسین نہیں خریدی، نجی شعبوں کو ویکسین منگوانے کی اجازت دے دی۔