حکومت کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں: مریم نواز

حکومت کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں: مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لئے بتا دوں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔ مریم ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی انشاءاللّہ۔