اسلام آباد: (دنیا نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف منگل کے روز ایک اہم دورے پر پاکستان آئیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ان کے دورے کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا دورہ پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا حصہ ہے۔