اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو سخت جواب دینے کی ہدایت کر دی۔
نوٹس کا جواب تیار کر کے آصف زرداری اور بلاول کو بھجوایا جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے نوٹس جاری ہونے کے بعد سی ای سی کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی۔ پی پی شوکاز نوٹس میں ن لیگ اور پی ڈی ایم کی پالیسی کو ہدف تنقید بنائے گی۔ پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کے الزامات پر جلد پریس کانفرنس بھی کرے گی۔ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے اتحاد کو توڑنے کی کوششوں کا ن لیگ کو ذمہ ٹھہرائے جائے گا۔