کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری، مہلک وائرس مزید 102 زندگیاں ہڑپ کرگیا

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری، مہلک وائرس مزید 102 زندگیاں ہڑپ کرگیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 37 ہزار 594، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 238، خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 862، بلوچستان میں 19 ہزار 942، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 64، اسلام آباد میں 62 ہزار 775 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 713 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 5 لاکھ 35 ہزار 61 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 699 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 20 ہزار 789 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 769 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 102 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 26 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 731، سندھ میں 4 ہزار 516، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 496، اسلام آباد میں 588، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 380 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔