پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عظمت ایران کے دورے پر پہنچ گیا

Published On 07 April,2021 11:58 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عظمت ایران کے دورے پر پہنچ گیا۔ ایران کی بندرگاہ بندر عباس آمد پر ایرانی بحریہ کے افسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے ایران کے سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عظمت نے ایرانی بحریہ کے جہازوں کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ پاک بحریہ علاقائی میری ٹاٸم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

 

Advertisement