لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ ریاض نے جہانگیر ترین کیخلاف درج مقامات کو زیادتی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف اگر میرٹ پر انکوائری ہوگی تو ہم قبول کریں گے۔
راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کو بہت فائدہ پہنچایا اور آگے بھی پہنچا سکتے ہیں۔ تاہم انھیں جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ ان کیخلاف مقدمات کا قائم ہونا زیادتی ہے۔ زیراعظم عمران خان انصاف کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔ میرا اور دیگر ساتھیوں کا عدالت جانے کا مقصد ان کیساتھ اظہار یکجہتی تھا۔