حکومت گرانے اور آر یا پار کی باتیں کرنے والے آج خود دست و گریباں ہیں: حلیم عادل

حکومت گرانے اور آر یا پار کی باتیں کرنے والے آج خود دست و گریباں ہیں: حلیم عادل

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن والے حکومت گرانے کے بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے، آج پی ڈی ایم کے رہنما ایک دوسرے کے دست گریبان ہیں، عمران خان کی جدوجہد کے بدولت ملک میں خوشحالی آ رہی ہے، آج پاکستان کی برآمدات بڑھ چکی ہیں، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی نسبت مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، ڈالر بھی گر چکا ہے، سب سے زیادہ گاڑیاں بھی مارچ 2021 میں فروخت ہوئی، پاکستان اس وقت ترقی کی درست سمت پر گامزن ہے، مہنگائی کے چیلنج سے بہتر انداز میں نمٹا جا رہا ہے۔