تازہ ترین
  • بریکنگ :- اسلام آباد:سینیٹ اجلاس کا رات گئے 8 نکاتی ایجنڈا جاری
  • بریکنگ :- دوروز وقفے کےبعد سینیٹ اجلاس آج صبح ساڑھے10بجے ہوگا
  • بریکنگ :- چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے
  • بریکنگ :- قومی اسمبلی سےمنظور شدہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پیش کیاجائے گا
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وزیرخزانہ شوکت ترین بل منظوری کیلئے پیش کریں گے
  • بریکنگ :- بل آئی ایم یف کی شرائط اوراسٹیٹ بینک کی خودمختاری سےمتعلق ہے

پاکستان فیٹف ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے قریب ہے: ترجمان دفتر خارجہ

Published On 12 April,2021 04:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے قریب ہے، 27 میں سے24 اہداف پر عملدرآمد اس کا ثبوت ہے.

برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ہائی رسک ممالک میں شامل کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ ترمیمی ریگولیشنز کا جائزہ لیا۔ برطانیہ کا پاکستان سے متعلق موقف حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ دو سال میں اینٹی منی لانڈرنگ، کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ، قانون سازی، ادارہ جاتی اور انتظامی اقدامات اٹھائے۔ عالمی برادری نے پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ حقائق کی روشنی میں برطانیہ ریگولیشنز کا دوبارہ جائزہ لیتے ہوئے سیاسی بنیادوں پر غلط اقدامات سے اجتناب کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے پاکستان کو 21’ہائی رسک ممالک ‘کی فہرست میں شامل کردیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ نے پاکستان کو 21 ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی معاونت جیسے مسائل سے دوچار ممالک کو اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

ہائی رسک ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 15 واں ہے جبکہ اس میں شام، یوگنڈا، یمن اور زمبابوے بھی شامل ہیں۔ دسمبر 2020ء کی برطانوی حکومت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ناجائز رقوم کا تبادلہ جاری ہے۔

برطانوی حکومت کے مطابق ٹیکس کنٹرول کا نہ ہونا، دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مسائل سے دوچار ملک خطرہ ہیں۔