صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کورونا وائرس سے صحتیاب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کورونا وائرس سے صحتیاب

اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ کووڈ۔ 19 سے الحمد اللہ صحتیاب ہوا ہوں، آج میں نے پہلا پورا دن اپنے فرائض سر انجام دئیے۔

انہوں نے کہا کہ بخار اور جسمانی تکلیف صرف دو دن تھی لیکن کمزوری برقرار رہی۔ یہ وہی فیصلہ کرتا ہے کہ کس کا وقت آ گیا ہے اور کس کا نہیں، لیکن براہ کرم ماسک پہنیں اور ایس او پیز پرعمل جاری رکھیں۔