لیہ: قیدیوں کو لے جانے والی وین الٹ گئی، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 23 قیدی زخمی

لیہ: قیدیوں کو لے جانے والی وین الٹ گئی، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 23 قیدی زخمی

چوک اعظم لیہ روڈ بائی پاس پر قیدیوں کو لے جانے والی وین کو حادثہ پیش آیا، جس میں 2 پولیس کانسٹیبلز موقع پر ہی شہید ہوگئے، حادثہ خطرناک موڑ ہونے کے باعث پیش آیا۔ 5 پولیس اہلکار اور 23 قیدی بھی زخمی ہوئے۔

جاں بحق پولیس کانسٹیبلز سبحان اور قیصر کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چوک اعظم اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 3 پولیس اہلکاروں کو ملتان نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس اور ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی قیدیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔