سرگودھا: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے اربوں روپے کرپشن کی، ان کے شواہد موجود تھے۔ کسی کو تحفظات ہیں تو بات کر سکتا ہوں۔
یہ اہم بات انہوں نے دورہ سرگودھا کے موقع پر میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ایک بڑے مسئلے کی چھوٹی وجہ ہے۔ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26 روپے اوپر چلی گئی، انہوں نے کارٹیل بنا کر عوام کو لوٹا، عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ غریب کیلئے قانون الگ اور امیر کیلئے الگ ہو۔ شوگر ملوں کی جیبوں میں 140 ارب روپے چلے گے، جن لوگوں نے اربوں روپے کرپشن کی، ان کے شواہد موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ سزا نہیں دے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ مدینہ کی ریاست بننے سے قبل حالات خراب تھے۔ طاقتور کو قانون کے کہڑے میں لایا گیا تو حالات بہتر ہوئے۔
عمران خان نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کبھی کمزور طبقے کے بارے میں سوچا ہی نہیں گیا، میں رمضان پیکج کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔