پولیس نےآج کوئی آپریشن نہیں کیا،مسلح جتھے حملہ آورہوئے:فردوس عاشق اعوان

پولیس نےآج کوئی آپریشن نہیں کیا،مسلح جتھے حملہ آورہوئے:فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ متشدد جتھے ڈی ایس پی نواں کوٹ سمیت 12 پولیس اہلکاروں کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے اپنے مرکز میں لے گئے، جہاں حملے کے لیے 50 ہزار لیٹر کا آئل ٹینکر بھی رکھا گیا ہے،

معاون خصوصی نے لکھا کہ پولیس کی طرف سے کوئی آپریشن پلان یا شروع نہیں کیا گیا، جوابی کارروائی صرف سیلف ڈیفنس اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کی لیے کی گئی۔ اس سے پہلے ان جتھوں کے ہاتھوں 6 پولیس اہلکار شہید اور 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔