پولنگ موخر کی درخواستیں مسترد، این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہوگا

پولنگ موخر کی درخواستیں مسترد، این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہوگا

سندھ حکومت، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی جانب سے این اے 249 پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواستیں دی گئیں تھیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ندیم حیدر کے کہنا تھا کہ پولنگ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں، ساڑھے تین لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، بیلٹ پیپر پر کالعدم ٹی ایل پی کا انتخابی نشان بھی موجود ہے، حلقے میں انتخابی مہم 27 اپریل کی رات 12 بجے اختتام پذیر ہو جائے گی۔