جہانگیر ترین سے ایم این اے صاحبزادہ محبوب سلطان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

جہانگیر ترین سے ایم این اے صاحبزادہ محبوب سلطان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

 جہانگیرترین کے ہم خیال گروپ کے ارکان پارلیمنٹ سے رابطوں میں تیزی، مزید ارکان نے جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی کر دیا۔ جھنگ سے تحریک انصاف کے ایم این اے صاحبزاده محبوب سلطان، صاحبزادہ امیر سلطان اور ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

ایم این ایز صاحبزاده محبوب سلطان، صاحبزادہ امیر سلطان اور ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے کہا کہ جہانگیر ترین کی تحریک انصاف کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، ہماری تمام تر حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے، اکٹھے مل کر پارٹی کے اندر سے جاری سازش کا مقابلہ کریں گے۔