این اے 249 ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے خط لکھ دیا

این اے 249 ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے خط لکھ دیا

کراچی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخابات 29 اپریل کو ہونگے۔۔ فیصل واوڈا کی جانب سے چھوڑی گئی نشست پر پولنگ کیلئے سخت اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں۔۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آئی جی ساوتھ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں تعینات افسران کو چوکنا رکھا جائے۔ کوئی رکن اسمبلی یہ سینیٹر مداخلت کرے تو حلقے سے باہر نکال دیا جائے۔ ۔پولنگ سٹیشن پر تعینات افسران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرائیں۔