کورونا سے بگڑتی صورتحال، ایران نے پاکستان اوربھارت پرسفری پابندیاں عائد کر دیں

Published On 25 April,2021 01:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا سے بگڑتی صورتحال کے پیشِ نظر ایران نے پاکستان اور بھارت پرسفری پابندیاں عائد کر دیں۔

ایرانی حکام کے مطابق پاکستان اوربھارت سے پروازوں کے آنے اور جانے پر پابندی ہو گی، پابندی کا فیصلہ ایران کی وزارتِ صحت کی تجویز پر کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں پائے جانے والا کورونا وائرس برطانیہ میں پھیلے وائرس سے مختلف ہے اور اس سے ایران کے لیے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
 

Advertisement