رمضان پیکیج اور سبسڈی کا فائدہ ہر حال میں عوام تک پہنچایا جائیگا: فردوس عاشق اعوان

رمضان پیکیج اور سبسڈی کا فائدہ ہر حال میں عوام تک پہنچایا جائیگا: فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بزدار حکومت عوام کو رمضان پیکیج کے تحت ریلیف دینے اور پرائس کنٹرول میکانزم پر سختی سے عملدرآمد کیلئے متحرک ہے، وزیراعلی عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر آٹے، چینی اور اشیاء ضروریہ کی سپلائی و طلب کا جائزہ لے رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کو قیمتوں میں استحکام کیلئے فلور مل ایسوسی ایشن سے رابطے کی ہدایت کی ہے، گراں فروشوں کے خلاف 31 ہزار کارروائیاں کی گئی ہیں، 2 ہزار سے زائد مقدمات کا اندراج، 5 کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔