تازہ ترین
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان وفدکےہمراہ جدہ پہنچ گئے
  • بریکنگ :- مکہ کےنائب گورنر شہزادہ بدربن سلطان السعودنےوزیراعظم کااستقبال کیا

این اے 249 ضمنی الیکشن میں کامیابی: بلاول بھٹو کا کراچی کی عوام سے اظہار تشکر

Published On 30 April,2021 10:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر کراچی کی عوام سے تشکر کا اظہار کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام نے تحریک انصاف کی مہنگائی پالیسی مسترد کر دی، الیکشن کو متنازعہ بنانا نامناسب بات ہے، ہارنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ لوگوں نے انہیں کیوں مسترد کیا، پیپلز پارٹی گنتی کے دوران مسلم لیگ ن سے آگے رہی، مسلم لیگ ن کا نتائج سے قبل جیت کا اعلان کرنا حیران کن ہے۔

یاد رہے این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کر پانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔