ایس او پیز کی خلاف ورزی: تیمور سلیم جھگڑا کی ضمانت قبل از گرفتاری درخوست منظور

ایس او پیز کی خلاف ورزی: تیمور سلیم جھگڑا کی ضمانت قبل از گرفتاری درخوست منظور

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد صوبائی وزیر صحت نے مقامی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی، عدالت نے تیمور جھگڑا کی درخواست منظور کرلی۔

وزیر صحت کی چند روز قبل افطار پارٹی میں شریک تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں جس میں وہ ماسک کے بغیر شریک تھے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا سمیت نجی ریسٹورنٹ کے مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔