ٹیکس کلیکشن میں اضافہ، وزیراعظم کی ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف

Published On 01 May,2021 10:31 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے اپریل 2021 میں 384 ارب محصولات اکٹھے کیے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2020 کے مقابلے میں محصولات میں 57 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال اسی عرصے میں 240 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے، حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

 

Advertisement