شیخوپورہ میں فصلوں کو آگ لگانے سے شدید دھواں، درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں

شیخوپورہ میں فصلوں کو آگ لگانے سے شدید دھواں، درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں

موٹروے حکام کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے علاقے خان پور کے قریب گندم کی باقیات کو تلف کرنے کرنے کے لئے کسانوں نے آگ لگائی تھی جس سے موٹر وے پر سفر کرنے والے افراد مشکلات کا شکار ہو گئے۔

شدید دھوئیں کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ ہر سال موٹروے پر اس قسم کے حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں لیکن حکام اسے کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں۔