کورونا کی تیسری لہر بے قابو، مزید 108 افراد جان سے گئے، 4198 نئے مریض رجسٹرڈ

کورونا کی تیسری لہر بے قابو، مزید 108 افراد جان سے گئے، 4198 نئے مریض رجسٹرڈ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 198 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 12 ہزار 522، سندھ میں 2 لاکھ 88 ہزار 680، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 728، بلوچستان میں 22 ہزار 900، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 355، اسلام آباد میں 77 ہزار 65 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 583 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ 56 ہزار 986 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 467 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 43 ہزار 124 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 624 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 108 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 537 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 809، سندھ میں 4 ہزار 691، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 497، اسلام آباد میں 699، بلوچستان میں 240، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 494 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔