نااہل اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

نااہل اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا نااہل ٹولہ ملک کی ترقی روکنے کے درپے ہے، کورونا کے قومی چیلنج پر پی ڈی ایم نے کا منفی رویہ ایک المیہ ہے، افسوس کا امر ہے کہ پی ڈی ایم نے پہلے بھی عوام کی زندگیوں پر سیاست چمکائی اور اب بھی اس کا منفی رویہ قوم کے سامنے عیاں ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وباء میں عوام کو تنہا چھوڑنے والے یہ عناصر خود مارے مارے پھر رہے ہیں، ان لوگوں نے اپنی منفی سیاست کی خاطر عوام کی زندگیوں کی پرواہ نہیں کی۔