دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ

دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، اقتصادی، تجارتی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل اور افغانستان امن مفاہمتی عمل سے متعلق کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم سعودیہ پہنچ گئے، جدہ ائیرپورٹ پر سعودی ولی عہد نے پرتپاک استقبال کیا

عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے کونسل تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ دونوں ممالک میں جرائم کی روک تھام کیلئے سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی، انسداد منشیات، توانائی، پن بجلی گھر سمیت مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں ‏پر بھی دستخط کیے گئے۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم عمران خان آج اپنے دورے کے دوسرے روز مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے۔ وزیراعظم کل عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔