لاہور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے حکام نے زونل دفتر میں دھاوا بولنے پر لیگی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کے لیے سی سی پی او لاہور کو خط لکھ دیا۔
آفس میں گھسنے پر مریم اورنگ زیب، غزالی بٹ، عطا تارڑ، میاں مرغوب احمد سمیت 10 سے 12 نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کے لیے سی سی پی او کو خط لکھا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کے احکامات کے مطابق دفتر بند تھا، اس کے باوجود لیگی رہنما 10 سے 12 نامعلوم افراد کے ساتھ ایف آئی اے آفس میں زبردستی گھس گئے اور دفاتر کی تلاشی لی۔ لہذا کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایف آئی اے آفس کی سکیورٹی بھی بڑھائی جائے۔