تازہ ترین
  • بریکنگ :- فوری الیکشن کی تاریخ دینےکاعمران خان کامطالبہ مسترد،ذرائع
  • بریکنگ :- اتحادیوں کاالیکشن سےقبل اصلاحات کاعمل جلدمکمل کرنےپرزور،ذرائع
  • بریکنگ :- وزیراعظم،اتحادیوں کامعیشت کی بحالی کیلئےفوری اقدامات کرنےکافیصلہ،ذرائع
  • بریکنگ :- شرکانےعمران خان کی 4سالہ کارکردگی کی حقیقت عوام کےسامنےلانےپرزوردیا،ذرائع
  • بریکنگ :- وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادیوں کااجلاس
  • بریکنگ :- حکومت 2023 تک اپنی مدت پورےکرےگی،تمام جماعتوں کامتفقہ فیصلہ
  • بریکنگ :- تمام اتحادی جماعتوں نےوزیراعظم کےفیصلےکی توثیق کردی،ذرائع
  • بریکنگ :- اتحادیوں کی سیاسی بحران،معاشی استحکام کیلئےمکمل تعاون کی یقین دہانی
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےروپےکی قدرمیں اضافےودیگرمعاشی امورپراعتمادمیں لیا

حکومت کا شہباز شریف کی رہائی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Published On 09 May,2021 03:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے شہباز شریف کی رہائی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں ہمیں عدالتی فیصلوں پر احترام ہے مگر اس فیصلے پر ہمارے پاس قانونی حقوق موجود ہیں۔ مشیر احتساب شہزاد اکبر کہتے ہیں ہم سمجھتے ہیں عدالت کو درست طریقے سے بات بتائی نہیں گئی، حکومت اس عدالتی حکم کیخلاف اپیل کرے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کے لندن میں چار اپارٹمنٹس کی مالیت ایک ارب پاونڈ ہے، ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، یہ لڑائی عمران خان نے نہیں پوری قوم نے لڑنی ہے، شہباز شریف کو باہر نہیں بھیجنا چاہتے، ان کے خلاف مقدمات حتمی نتائج تک پہنچائیں گے۔

اس موقع پر مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازشریف کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کاتاثر غلط ہے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم بلیک لسٹ کا ہے، ان کا نام پی این آئی لسٹ میں ہے۔

انہوں نے کہا عدالتی معاملات عدالت میں ہی طے ہوں گے، نیا ورکنگ ڈے آیا تو عدالتی آپشن پر کام کریں گے جہاں چاہیے جا کر ٹکریں ماریں یہ ثبوت ختم نہیں ہو سکتے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ وہ ناسور ہے جس کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے۔